پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا وژن

تحریر فضل عباس

پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تعاون سے بہت سے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ پنجاب کی کثیر آبادی میں جرائم کی شرع کو حیرت انگیز حد تک کم کرنا حکومتی منصوبوں کی منہ بولتی دلیل ہے۔ پولیس کے روایتی کلچر کو بدلتے ہوئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے پنجاب بھر میں پولیس یونیفائیڈ کمیونکیشن اینڈ ایمرجنسی رسپانس سسٹم پکار 15 لانچ کر دیا ہے۔15پولیس کو نیا نام اس لئے دیا گیا کیوں کہ بدلتے ہوۓ وقت کا تقاضا تھا کہ پولیس فورس کو نئے خطوط پر استوار کیا جائے۔
پکار 15 اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مفہوم یہی ہے کہ عوام جب بھی پکاریں انہیں ان کی دہلیز پر پولیس کی مدد دستیاب ہو۔ اسی وجہ سے یہ فورس کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔’’پکار15‘‘ کو جیسے ہی کوئی کال موصول ہوتی ہے تو اس کا انچارج متعلقہ تھانے کو بھی مطلع کرتا ہے تاکہ دونوں طرف سے کاروائی عمل میں آئے اور قانون شکنوں کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔
عوام کی طرف کی جانے والی کسی بھی کال کا کم سے کم وقت میں ریسپانس دینا اولین زمہ داری ہے اسی وجہ سے لاہور جیسے گنجان آباد شہر میں بھی رسپانس ٹائم صرف 5 سے 10 منٹ کا ہے۔ اتنے کم وقت عوام کو ان کی دہلیز انصاف کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی کامیاب حکمت علمی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔
پنجاب کے پائیدار معاشرتی امن کے ویژن اور قانون کی بالادستی کے عملی پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوۓ پکار 15 کا آغاز صوبہ بھر میں کر دیا گیا ہے۔ پُکار 15پاکستان اور جنوبی ایشیا میں اپنی طرز کا واحد اور منفرایمرجنسی سسٹم ہے۔ پُکار15کے ذریعے پنجاب بھرسے آنے والی 15ایمرجنسی کالز کو سینٹرلائیزڈ نظام کے ذریعے چیک کیا جا تا ہے۔آئی جی پنجاب،تمام آرپی او ز، ڈی پی اوز روزانہ کی بنیا دپر ہرایمرجنسی کال پررسپانس اور کارروائی کا جائزہ لیتے ہیں۔
پولیس کے نظام کو مربوط اور عوام دوست بنانے کے لئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک اور نہایت احسن اقدام اٹھایا ہے۔ اب سے عوام اپنی شکایات پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی درج کروا سکیں گے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے درج کروائی گئی شکایات کا فوری ازالا ممکن بنایا جاتا ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم ںاصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے درج کروائی گئی متعلقہ شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لاتی ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کی بروقت کاروائی کی بدولت اب تک کئی لوگوں کو انصاف مل چکا ہے۔
جدید نظام کی بدولت صوبہ بھر میں پولیس کے رسپانس ٹائم اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ۔سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب بھر میں پولیس اسٹیشن سے لیکر آئی جی آفس تک پیغام کی ترسیل کا نظام وضع کر چکی ہے۔پُکار15کی براہِ راست مانیٹرنگ آئی جی پنجاب خود کر رہے ہیں۔بلاشبہ پُکار15 منصوبہ پولیس ریفارمز میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ اب وہ دن دور نہیں جب پنجاب پولیس ترقی یافتہ ممالک کی پولیس فورس کی صف میں کھڑی ہو گی۔