آزاد کشمیر میں ڈی جی ہیلتھ کی تعیناتی تعطل کا شکار

مظفرآباد: ڈیلی کامریڈ

محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر میں آزاد کشمیر میں ڈی جی ہیلتھ کی تعیناتی تعطل کا شکارہے۔ آزاد حکومت کا ڈی جی ہیلتھ کی تعیناتی کے بابت تعطل تشویش میں اضافہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے حکومتی کارگردگی پر سوالات اُ ٹھ رہے ہیں ۔
کیا آزاد حکومت ڈی جی ہیلتھ کی میرٹ پر تعیناتی کرنے سے قاصرہے؟
کیا حکومتی وزیر اپنے پسندیدہ شخص کو ڈی جی ہیلتھ کے طور پر تعینات کرنا چاہ رہے ہیں؟
آزاد کشمیر میں ڈی جی ہیلتھ کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟
ہمارے ذرائع نے اس بابت ہمیں مطلع کیا کہ گزشتہ دو سال سے ایڈمن کیڈر کی چار پوسٹوں پر کوئی ترقی نہیں ہوئی
صرف کام چلاو پالیسی کے تحت عارضی نوٹیفکیشن کے تحت ڈی جی ہیلتھ لایا جاتا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق9 مارچ کو ڈی جی ہیلتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت یہ عارضی نوٹیفکیشن کرنے میں بھی ناکام ہو گئی ہے واضع رہے کہ اس محکمے کا سیکریٹری حکومت پہلے ہی پاکستان آرمی سے ہوتا ہے جبکہ ایک سپیشل سیکرٹری DMG گروپ سے تعینات کیا جاتا ہے ۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ محکمے کی کارکردگی اور لوگوں کی صحت اور زندگی کے ساتھ منسلک معاملات کو حل کرنے میں حکومت کتنی سنجیدہ ہے؟