حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث گھریلو سلنڈر 66 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر 66 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔ حالیہ اضافے کے بعد گھریلو 1361 روپے کے بجائے 1427 روپے میں ملے گا۔ دوسری جانب کمرشل سلنڈر 250 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔