پاکستان اور انڈیا میں مقبول موٹر سائیکلز میں کیا فرق ہے؟

پاکستان اور انڈین موٹرسائیکل میں بنیادی فرق کی بڑی وجہ یہ کہ پاکستان میں انڈیا کی طرح دنیا کی مقبول کمپنیز کے پلانٹس نہیں ہیں جس کی وجہ سے موٹر سائیکل کی تیاری کے پارٹس بیرونِ ممالک سے لائے جاتے ہیں جو قیمت میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہونڈا موٹر سائیکل کے 2 ماڈل سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی طلب زیادہ ہے اور دونوں تاحال فروخت ہو رہی ہیں۔ ملک بھر میں سال 2018 کے دوران آٹو سیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور مارکیٹ رپورٹس کے مطابق کاروں کے ساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور اضافہ ہوا ہے

پاکستانی اور انڈین بائکس میں فرق کی ویڈیو انٹرنٹ پر انتہائی مقبول، موٹر سائیکل ویڈیو لاگ بنانے والے نوجوان نے دونوں ممالک کی مقبول بائکس کے بارے میں ایک معلوماتی ویڈیو بنائی جو دونوں ممالک کے بائیکس کے شوقین کو بے حد پسند آئی۔ آپ بھی ویڈیو دیکھیں