ترک مسلح افواج نے آپریشن کر کے PKK کے ٹھکانے تباہ کر دئیے

ترکی کی مسلح افواج نے عراق کے شمال  میں فضائی آپریشن کیا جس میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
ترک مسلح افواج نے آپریشن کر کے PKK کے ٹھکانے تباہ کر دئیے

ترکی کی مسلح افواج نے عراق کے شمال  میں فضائی آپریشن کیا جس میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق  عراق کے شمالی علاقے حفتن میں فضائی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK کے زیر استعمال مسلح مورچوں، پناہ گاہوں اور  ایمونیشن ڈپووں  کو ہدف بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔